یورپی ممالک انسانی حقوق کی بھارتی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں، شیریں مزاری

یورپی ممالک انسانی حقوق کی بھارتی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں، شیریں مزاری

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر یورپی ممالک کو نوٹس لینا چاہیے، یورپی ملکوں میں مسلمانوں کے حقوق کیلئے بھی آواز اٹھانی چاہیے ، اسمبلی میں بچوں پر تشدد کے خاتمے کے لئے بل بھی لا رہے ہیں ۔منگل کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو اقلیتوں کو یکساں حقوق دیتا ہے ، اقلیتوں کے حقوق سے متعلق بل کا پیش ہونا بڑی کامیابی ہے ، اسمبلی میں بچوں پر تشدد کے خاتمے کے لئے بل بھی لا رہے ہیں ،قوانین پر عمل درآمد کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کی ہے ،سرکاری ہسپتالوں میں خواجہ سراؤں کیلئے علیحدہ وارڈز بھی بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یورپی ملکوں میں مسلمانوں کے حقوق کیلئے بھی آواز اٹھانی چاہیے ،بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر یورپی ممالک کو نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کیلئے بھی اقدامات کر رہے ہیں ۔

شیریں مزاری

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر