توہین عدالت کی درخواست،سیکرٹری فنانس پنجاب کو شوکار نوٹس جاری

توہین عدالت کی درخواست،سیکرٹری فنانس پنجاب کو شوکار نوٹس جاری
توہین عدالت کی درخواست،سیکرٹری فنانس پنجاب کو شوکار نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر فنانس سیکرٹری پنجاب کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 اپریل کو تحریری وضاحت طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں فنانس سیکرٹری پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی،درخواستگزار نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ سابق حکومت میں نیشنل ہائی وے کے مختلف حصے تعمیرکئے،عدالتی حکم کے باوجودسیکرٹری فنانس ادائیگیاں نہیں کر رہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سیکرٹری فنانس کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔
دوران سماعت سیکرٹری فنانس عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا ۔جسٹس امیر بھٹی نے استفسار کیا سیکرٹری فنانس پیش کیوں نہیں ہوئے؟،وکیل نے بتایا کہ سیکرٹری فنانس کراچی میں اجلاس کے باعث مصروف ہیں،جسٹس امیر بھٹی نے استفسار کیا کہ کیااجلاس عدالتی حکم سے زیادہ اہم ہے؟کیاعدالتی حکم پرعمل نہیں کرنا؟۔
عدالت نے آئندہ سماعت پرسیکرٹری فنانس کوذاتی حیثیت میں طلب کر لیا،عدالت نے سیکرٹری فنانس کوشوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے 3 اپریل کوتحریری وضاحت طلب کر لی۔