وکلا ہڑتال پر ہیں تو آپ بھی ہڑتال کریں شہبازشریف کے وکلا کی جج سے استدعا

وکلا ہڑتال پر ہیں تو آپ بھی ہڑتال کریں شہبازشریف کے وکلا کی جج سے استدعا
وکلا ہڑتال پر ہیں تو آپ بھی ہڑتال کریں شہبازشریف کے وکلا کی جج سے استدعا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت لاہور میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز اور دیگر کیخلاف آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل اور رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے آشیانہ اور رمضان شوگر ملزریفرنس کی سماعت کی،شہبازشریف ،حمزہ شہباز اور دیگر ملزم عدالت میں پیش ہو گئے۔

دوران سماعت شہبازشریف کے وکیل نے جج احتساب سے استدعاکی کہ وکلا ہڑتال پر ہیں تو آپ بھی ہڑتال کریں،ہڑتال کے باعث سماعت بغیرکارروائی کے ملتوی کی جائے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جج کیوں ہڑتال کریں،میں ہڑتال نہیں کروں ،کام کروں گا،شہبازشریف کے وکلا نے کہا کہ بار احتجاج کرتی ہے توسب اس کا حصہ ہوتے ہیں۔جج احتساب عدالت نے کہا کہ ہڑتال ہے تووکلا کمرہ عدالت میں کیوں ہیں ،عدالت نے سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور