سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں کوٹ لکھپت جیل میں کتنے دن گزارے؟ جانئے

سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں کوٹ لکھپت جیل میں کتنے دن ...
سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں کوٹ لکھپت جیل میں کتنے دن گزارے؟ جانئے

  

لاہور ( این این آئی)سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو چھ ہفتوں کی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیاہے جس کے بعد وہ اب جاتی امرا پہنچ چکے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کو احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں سات سال کی قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی جس پر انہوں نے اڈیالہ کی بجائے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں بھیجنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کر لیا تھا ۔ نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں کوٹ لکھپت جیل میں مجموعی طور پر 2 ماہ اور 4 دن گزارے ۔ 

نوازشریف کی ضمانت چھ ہفتوں کے بعد خود بہ خود ختم ہو جائے گی اور انہیں گرفتاری پیش کرنا ہو گی ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور