”جس دن سورج مجھ سے پہلے طلوع ہو گیا، سیاست چھوڑ دوں گا“ شیخ رشید کا اعلان

”جس دن سورج مجھ سے پہلے طلوع ہو گیا، سیاست چھوڑ دوں گا“ شیخ رشید کا اعلان
”جس دن سورج مجھ سے پہلے طلوع ہو گیا، سیاست چھوڑ دوں گا“ شیخ رشید کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(آئی این پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ جس دن سورج مجھ سے پہلے طلوع ہو گیا میں سیاست چھوڑ دوں گا اور نوجوان سمارٹ فون کا استعمال چھوڑ دیں اور اگر میرا بس چلے تو میں سمارٹ فون پر پابندی ہی عائد کر دوں ۔

ویمن کالج سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جومحنت کرتے ہیں وہ موت کے منہ سے بھی کامیابی کوچھین لیتے ہیں، اپنی زندگی کا ایک ٹارگٹ رکھیں، ایک سیکنڈ ضائع نہیں کریں۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نے بہت سارا وقت پڑھنے میں کم اور سیاست میں زیادہ گزارا۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے لو گ غیرت مند، اصول پسند ہیں، پرسوں عمران خان جناح ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، میرے لیے اعزازکی بات ہے، عمران خان سے بھائیوں والے تعلقات ہیں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نےکہا شاہد خاقان عباسی اپنے کرتوں کی وجہ سے نیب جارہے ہیں، سابق وزیراعظم نے ملکی خزانہ لوٹا، میں نے بطور وفاقی وزیر جو ریسرچ کی وہ دی، اب نیب نے فیصلہ کرناہے۔

 شیخ رشید کا کہنا تھا بلاول 2سو آدمی کے ساتھ کرپشن کے حق میں نکل آئے ہیں اور کرپشن کی سیاست کی چیتاجلا دی، میں نے بلاول کو ٹرین پر لانا تھا وہ لے آیا،وزیر ریلوے نے کہا پرسوں عمران خان جناح ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔