جعلی اکاﺅنٹس کیس،آصف زرداری اور فریال تالپور نے ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدرآصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئے درخواست دائر کردی،درخواست اسلام آبادہائیکورٹ میں دائرکی گئی ہے۔
درخواست میں چیئرمین نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اب تک طلبی کے 3 سمن موصول ہو چکے،معلوم نہیں میرے خلاف کتنی انکوائریاں چل رہی ہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب کسی بھی انکوائری میں گرفتارکر سکتا ہے، لہٰذا ضمانت دی جائے اورنیب کوگرفتاری سے روکاجائے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری منظورکی جائے۔
سابق صدر آصف زرداری کی نیب کیسزکی تفصیلات فراہمی کیلئے بھی درخواست دے دی میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب کوتمام انکوائریوں کی فہرست فراہمی کاحکم دیاجائے۔