”شعیب ملک نے بہت غلط بات کی ہے اور۔۔۔“ شعیب اختر بھی پھٹ پڑے

”شعیب ملک نے بہت غلط بات کی ہے اور۔۔۔“ شعیب اختر بھی پھٹ پڑے
”شعیب ملک نے بہت غلط بات کی ہے اور۔۔۔“ شعیب اختر بھی پھٹ پڑے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے شعیب ملک کے سیریز جیتنے کیلئے نہ کھیلنے کے بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران بہت ساری غلط باتیں کی ہیں اور ہمیں یہ پتہ ہونا چاہئے کہ کیا بولنا ہے اور کیا نہیں۔

آسٹریلیا سے دوسرے میچ میں شکست کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا تھا کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز جیتنا مقصد نہیں بلکہ نئے لڑکوں کو آزمانا ترجیح ہے۔ شعیب ملک کے اس بیان پر جہاں شائقین کرکٹ حیرت زدہ ہیں تو وہیں شعیب اختر نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ شعیب ملک نے پریس کانفرنس میں بہت غلط باتیں کیں۔ ہمیں یہ دیکھنا چاہئے کہ کس وقت پر کون سی بات کرنی ہے کیونکہ اس کی بہت اہمیت ہوتی ہے۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کو بھی شرمناک قرار دیا اور کہا کہ ہوئے قومی ٹیم زیادہ سے زیادہ ہدف دینے کی کوشش کرے کیونکہ ماڈرن کرکٹ میں یہ بہت ضروری ہے۔

مزید : کھیل