نیب قانون کے حوالے سے ترامیم جلدسامنے لائیں گے،فروغ نسیم

نیب قانون کے حوالے سے ترامیم جلدسامنے لائیں گے،فروغ نسیم
نیب قانون کے حوالے سے ترامیم جلدسامنے لائیں گے،فروغ نسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ حکومت نیب کے قانون میں ترمیم کےلئے کام کر رہی ہے ، نیب قانون کے حوالے سے ترامیم جلدسامنے لائیں گے،پلی بارگین اور وی آرمعاملے میں بھی پیشرفت ہوگی۔
وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 18 ویں ترمیم پرکابینہ اجلاس میں کبھی بات نہیں ہوئی،وزیراعظم نے کبھی 18 ویں ترمیم رول بیک کرنے کانہیں کہا،وزیرقانون نے کہا کہ سوائے قرآن کے ہر قانون اور ہر آئین میں ترمیم ممکن ہے،آئین میں ترمیم ضرورت اوروقت کے مطابق کی جاتی ہے،18 ویں ترمیم میں بعض چیزوں پربحث کی ضرورت ہے، فی الحال 18 ویں ترمیم میں تبدیلی کاکوئی ارادہ نہیں۔ان کا کہناتھا کہ ضمانت کے اختیارات ٹرائل کورٹ کے پاس ہونے چاہئے۔
انہوں نے کہا حکومت نیب کے معاملات میں مداخلت نہیں کررہی،نوازشریف،زرداری کیسزمیں حکومت نے کوئی مداخلت نہیں کی،انہوں نے کہاکہ فوجی عدالتوں سے متعلق اپوزیشن سے رابطے میں ہیں۔