وزیراعظم عمران خان 27 اپریل کو تین روزہ دورے پر بیجنگ روانہ ہوں گے

وزیراعظم عمران خان 27 اپریل کو تین روزہ دورے پر بیجنگ روانہ ہوں گے
وزیراعظم عمران خان 27 اپریل کو تین روزہ دورے پر بیجنگ روانہ ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کا شیڈول طے ہو گیا۔وزیراعظم عمران خان 27 اپریل کو تین روزہ دورے پر بیجنگ روانہ ہوں گے ،وزیراعظم چین کے صدر اور ہم منصب سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ ،وزیر خزانہ سمیت کابینہ ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے ،وزیراعظم عمران خان دوسرے ون بیلٹ روڈفورم میں شرکت کریں گے ،فورم میں 100 سے زائد ملکوں کے سربراہ اور مندوبین شرکت کریں گے ۔
وزیراعظم عمران خان فورم کی سائیڈلائن پر عالمی رہنماﺅں سے ملاقاتیں کریں گے ،وزیراعظم عمران خان چین کے صدر اور ہم منصب سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ۔