آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کر دی
آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کر دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوینٹی ریکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ بھارت دوسری پر ہے تاہم قومی ٹیم کو کوئی بھی خطرا ت لاحق نہیں ہیں کیونکہ دوسرے نمبر پر موجود بھارت کے پاکستان سے 13 پوائنٹس کم ہے یعنی پاکستان کے 135 اور بھارت کے 122 پوائنٹس ہیں ۔یہ خلاءجلد کم ہونا ممکن نہیں ہے جس کے باعث پاکستان کی حکمرانی برقرار رہے گی ۔

بلے بازوں میں پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی بابر اعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ اس فہرست میں فخر زمان 9 ویں پوزیشن پر ہیں تاہم دوسرے پر نیوزی لینڈ کے کولن منرو ، تیسرے پر آسٹریلیا کے گلین میکس ویل ، چوتھے پر آسٹریلیا فے ایرون فنچ اور پانچویں پر بھارتی ٹیم کے لوکیش راہول ہیں ۔جنوبی افریقہ کے اوپننگ بیٹسمین “ ریزا ہینڈرکس “ نے 26 درجے ترقی کرتے ہوئے آئی سی سی کی ٹی ٹوینٹی ریکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں 15 ویں پوزیشن سنبھال لی ہے ۔

پاکستانیوں کیلئے ایک اور خوشخبری یہ ہے کہ بہترین 10 باولر ز میں بھی پاکستان کے تین گیند باز شامل ہیں جن میں شاداب خان دوسرے ، عماد وسیم چوتھے ، فہیم اشرف نویں پوزیشن پر ہیں ۔اس فہرست میں پہلا نمبر افغانستان کے باولر راشد خان نے سنبھال رکھا ہے جبکہ تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے عادل رشید ہیں ۔

آل راﺅنڈز کی فہرست میں پہلے دس کھلاڑیوں میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی موجود نہیں ، اس فہرست میں پہلی پوزیشن پر گلین میکس ویل ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ہیں ۔

مزید : کھیل