شین واٹسن کو پی ایس ایل میں آنے کیلئے کس طرح منایا اور ان کے ساتھ کیا ڈیل ہوئی ؟ پہلی مرتبہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے بتا دیا

شین واٹسن کو پی ایس ایل میں آنے کیلئے کس طرح منایا اور ان کے ساتھ کیا ڈیل ہوئی ...
شین واٹسن کو پی ایس ایل میں آنے کیلئے کس طرح منایا اور ان کے ساتھ کیا ڈیل ہوئی ؟ پہلی مرتبہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے بتا دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان سپرلیگ کا ٹائٹل جیت لیاہے جس کے بعد انہوں نے کوئٹہ کا رخ کیا جہاں عوام نے پرتپاک استقبال کر کے تاریخ رقم کر دی تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے مایہ ناز کھلاڑی شین واٹسن کو کس طرح منایا اس پر بھی انہوں نے پہلی مرتبہ روشنی ڈالتے ہوئے پردا ہٹا دیا ہے اور پوری قوم کو خوشخبری سنا دی ہے ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شین واٹسن کا پاکستان آنے کے حوالے سے ہمیشہ ففٹی ففٹی رہا کہ آﺅں گا یا نہیں آﺅں گا، شین واٹسن پر ان کی فیملی کی طرف سے پریشر آتا تھا اور جب ہم بات کرتے تھے توو ہ کہتے تھے کہ بیوی منع کر رہی ہے ، بیٹے کی سالگرہ ہے اور ان کے والدین کا بھی ان پر بہت اثرہے ۔

ندیم عمر نے کہا کہ ہمارا آخری دن تھا اور سب جانے والے تھے تو ہم نے کہا کہ آخری کوشش کر لیتے ہیں تو ہم نے ان کی اہلیہ سے بھی بات کی اور صبح چھ بجے تک منانے کی کوشش کرتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ شین واٹسن کو زیادہ پیسے دینے کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی بلکہ ان کا دل ہمیشہ ہی آنے کا کرتا تھا ، ان کے ساتھ ڈیل یہ ہوئی کہ اگلی مرتبہ جو انہیں کنٹریکٹ دیا جائے گا وہ بڑھا کر دیں گے ۔

مزید : کھیل