عجیب دور آگیا ہے حکومتیں احتجاج میں لگ گئی ہیں ،خواجہ اظہار الحسن

عجیب دور آگیا ہے حکومتیں احتجاج میں لگ گئی ہیں ،خواجہ اظہار الحسن
عجیب دور آگیا ہے حکومتیں احتجاج میں لگ گئی ہیں ،خواجہ اظہار الحسن

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ عجیب دور آگیا ہے حکومتیں احتجاج میں لگ گئی ہیں ،پیپلزپارٹی کس جماعت کیخلاف احتجاج رکرہی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی پتہ نہیں کس سے میچ کھیل رہی ہے،سمجھ نہیں آرہابلاول کس کیخلاف احتجاج کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن کیخلاف کوئی قانون نہیں، کرپشن کےخلاف تحقیقات ہونی چاہئیں،پیپلزپارٹی کوبھی عدالتوں کاسامنا کرنا چاہیے،ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا کہناتھا کہ عجب دور آگیا ہے حکومتیں احتجاج میں لگ گئی ہیں پیپلزپارٹی کس جماعت کیخلاف احتجاج کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ ریلوے کے بجٹ میں ٹرین مارچ نے اضافہ کردیا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی