شین واٹسن فائنل جیتنے کے بعد گراﺅنڈ کا چکر لگا رہے تھے تو سیکیورٹی والوں نے انہیں کس چیز سے منع کیا اور پھر انہوں نے کیا کام کیا؟ زبردست انکشاف جان کر آپ شین واٹسن کا دل سے شکریہ ادا کریں گے

شین واٹسن فائنل جیتنے کے بعد گراﺅنڈ کا چکر لگا رہے تھے تو سیکیورٹی والوں نے ...
شین واٹسن فائنل جیتنے کے بعد گراﺅنڈ کا چکر لگا رہے تھے تو سیکیورٹی والوں نے انہیں کس چیز سے منع کیا اور پھر انہوں نے کیا کام کیا؟ زبردست انکشاف جان کر آپ شین واٹسن کا دل سے شکریہ ادا کریں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کی چیمپین فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے انکشاف کیا ہے کہ شین واٹسن پاکستانیوں کی میزبانی اور محبت سے اس قدر متاثر ہوئے کہ یہاں تک کہہ دیا کہ اگلا پی ایس ایل پورا پاکستان میں بھی کھیلا گیا تو میں آﺅں گا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا شین واٹسن کا پاکستان آنے سے متعلق موقف ہمیشہ ففٹی ففٹی رہا لیکن زیادہ دباﺅ ان کی فیملی کا تھا جو بالآخر مان گئی اور وہ پاکستان آ گئے۔

انہوں نے کہا کہ دلچسپ بات یہ ہوئی کہ فائنل میچ کے بعد جب وہ گراﺅنڈ کے چکر لگا رہے تھے تو عوام ان کا نام لے کر نعرے بازی کر رہی تھی۔ اس موقع پر سیکیورٹی والوں نے شین واٹسن کو منع کیا کہ آپ کراﺅڈ کے پاس مت جائیں لیکن وہ وہاں گئے اور لوگوں کیساتھ ہاتھ ملا کر بات چیت بھی کرتے رہے۔

پاکستانی عوام کی اس قدر محبت دیکھ کر انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا پانچواں سیزن اگر پورا پاکستان میں بھی کھیلا گیا تو میں آﺅں گا۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update