سرفراز احمد کو ایک اور فرنچائز نے کتنے کروڑ روپے کی پیشکش کی لیکن وہ کیوں نہیں گئے؟ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک کے سامنے ہی ایسا انکشاف ہو گیا کہ وہ بھی حیران رہ گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کی چیمپین فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو ایک دوسری فرنچائز کی جانب سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی پیشکش ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نے سوال کیا کہ آپ فرنچائز بدلنے کا کوئی ارادہ رکھتے ہیں جس پر انہوں نے جواب کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک دوسری فرنچائز کی جانب سے بہت بڑی پیشکش ہوئی تھی۔
سرفراز احمد نے ابھی اتنا ہی کہا تھا کہ پروگرام میں شریک سپورٹس صحافی عبدالماجد بھٹی نے انہیں معذرت کیساتھ ٹوکتے ہوئے بتایا کہ دوسری فرنچائز نے انہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نسبت ڈیڑھ کروڑ روپے زیادہ دینے کی پیشکش کی تھی۔
سرفراز احمد نے اپنی بات دوبارہ شروع کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہماری فیملی ہے اور میں آج جہاں بھی پہنچا ہوں اس میں اعظم خان اور ندیم عمر کا بڑا اہم کردار ہے تو یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ میں کسی اور فرنچائز میں جاﺅں۔