ایک چھوٹی سی غلطی نے آدمی کا 3 ارب روپے کا فائدہ کردیا

ایک چھوٹی سی غلطی نے آدمی کا 3 ارب روپے کا فائدہ کردیا
ایک چھوٹی سی غلطی نے آدمی کا 3 ارب روپے کا فائدہ کردیا

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) زیادہ تر ایسا ہوتا ہے کہ غلطی انسان کو نقصان ہی پہنچاتی ہے لیکن آسٹریلیا میں ایک شخص کی غلطی اسے اربوں روپے کا فائدہ دے گئی۔ میل آن لائن کے مطابق آسٹریلوی شہر میلبرن کے رہائشی اس شخص نے لاٹری کے دو ٹکٹ خریدے لیکن غلطی سے ایک ہی نمبر کے حامل دونوں ٹکٹ خرید لیے اور اس کی خوش قسمتی دیکھیں کہ اس نے جو نمبر خریدا تھا اس پر 2کروڑ 33لاکھ ڈالر (تقریباً 3ارب 27کروڑ 52لاکھ روپے)لاکھ روپے کی لاٹری نکل آئی اور اس نے جو غلطی کی اس کی وجہ سے دونوں نمبروں لاٹری نکلنے کی وجہ سے اس کی رقم دوگنا ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق اب اس شخص کو 4کروڑ 66لاکھ ڈالر (تقریباً6ارب 55کروڑ روپے) ملیں گے۔ اس شخص نے بتایا ہے کہ اس نے ایک ٹکٹ ’وننگ لاٹریزسینٹ ایلبنز‘ سے خریدا اور اسی روز دوسرا ٹکٹ ’فٹ سکیری لاٹری سنٹر‘سے جا کر خرید لیا لیکن غلطی یہ کی کہ دونوں ٹکٹ ایک ہی نمبر کے خرید لیے۔ اس نے بتایا کہ ”جب مجھے لاٹری والوں کی طرف سے فون کرکے بتایا گیا کہ میں دونوں ٹکٹس پر لاٹری جیت گیا ہوں تو مجھے شدید جھٹکا لگا۔ مجھے یقین ہی نہیں آیا اور میں نے انہیں جواب دیا کہ ’کیا تم مذاق کر رہے ہو؟‘۔ میں اپنی اس جیت پر اس قدر خوشی ہوں کہ اپنی خوشی کو بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس