کیا آپ کا ہمسفر آپ سے بے وفائی کررہا ہے؟ جوڑوں کی جاسوسی کرنے والے نے پکڑنے کا طریقہ بتادیا

کیا آپ کا ہمسفر آپ سے بے وفائی کررہا ہے؟ جوڑوں کی جاسوسی کرنے والے نے پکڑنے کا ...
کیا آپ کا ہمسفر آپ سے بے وفائی کررہا ہے؟ جوڑوں کی جاسوسی کرنے والے نے پکڑنے کا طریقہ بتادیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کسی شخص کے لیے یہ معلوم کرنا کچھ آسان کام نہیں کہ اس کا شریک حیات اس کے ساتھ بے وفائی کر رہا ہے یا نہیں۔ تاہم اب جوڑوں کی جاسوسی کرنے والے ایک ماہر نے کچھ ایسی علامات بتادی ہیں جن کے ذریعے بہت آسانی کے ساتھ اپنے ہمسفر کی بے وفائی کا پتا چلایا جا سکتا ہے۔ دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق ٹام مارٹن نامی یہ ماہر فیڈرل ایجنٹ بھی رہ چکا ہے۔ اس نے بتایا ہے کہ ”جب کوئی شخص اپنے شریک حیات سے بے وفائی کرتا ہے تو اس کے روئیے اور عادات میں اچانک تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ اگر اس پہلو پر بغور نظر رکھی جائے تو معلوم کیا جا سکتا ہے کہ کوئی اپنے شریک حیات کے ساتھ بے وفائی کر رہا ہے یا نہیں۔“

ٹام مارٹن کے مطابق جب کوئی اپنے ہم سفر سے بے وفائی کر رہا ہوتا ہے تو اس میں مندرجہ ذیل تبدیلیاں آتی ہیں۔ اس کی عادات تبدیل ہوتی ہیں۔ گھر سے جلدی نکلتا اور تاخیر سے آتا ہے۔ زیادہ کاروباری دورے کرنے لگتا ہے۔ فیملی چھٹیوں یا فیملی تقاریب میں غیرحاضر ہوتا ہے۔ حد سے زیادہ اوورٹائم کام کرنے لگتا ہے۔ غیرواضح اخراجات کرنے لگتا ہے۔ خفیہ سوشل میڈیا اکاﺅنٹس رکھنے لگتا ہے۔ خفیہ کریڈٹ کارڈ بل آنے لگتے ہیں۔ اپنے بناﺅ سنگھاراور لباس پر غیرمعمولی توجہ دینے لگتا ہے۔ اس کے کپڑوں سے اجنبی پرفیومز کی خوشبو آنے لگتی ہے اور کبھی لپ اسٹک وغیرہ کے نشانات بھی اس کے کالر پر پائے جانے لگتے ہیں۔ ایسے تحائف خریدنے لگتا ہے جو اس کے ہم سفر نے نہیں دیکھ رکھے ہوتے۔ جم جوائن کر لیتا ہے۔ اسے اجنبی نمبروں سے مس کالز آنے لگتی ہیں۔ مبہم سے الفاظ کے حامل ٹیکسٹ میسیج اس کے فون میں ملنے لگتے ہیں۔ وہ اپنے شریک حیات کے ساتھ جنسی عمل کم کر دیتا ہے۔ معمولی تنقید پر زیادہ سخت ردعمل دینے لگتا ہے۔ واضح جھوٹ بولنے لگتا ہے۔ اس کے لہجے میں تلخی درآتی ہے اور وہ شارٹ ٹیمپر ہو جاتا ہے۔ اسے اپنے شریک حیات کا اچانک آنا اچھا نہیں لگتا اور وہ اس پر الفاظ یا چہرے کے تاثرات کے ذریعے ہی ناراضی کا اظہار کرتا ہے۔ ٹام مارٹن کے مطابق جب کسی شخص میں یہ عادات آ جائیں تو اس کے شریک حیات کو فکرمند ہونے کی ضرورت ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس