بلے بازوں کی انتہائی ناقص کارکردگی ، آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے میچ میں بھی شکست دے دی

بلے بازوں کی انتہائی ناقص کارکردگی ، آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے میچ میں ...
بلے بازوں کی انتہائی ناقص کارکردگی ، آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے میچ میں بھی شکست دے دی

  

ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا نے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 80 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 3-0 سے اپنے نام کرلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 267 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم صرف 186 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے امام الحق 46 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ آل راﺅنڈر عماد وسیم نے 43 رنز بنائے ۔ عمر اکمل نے 36 اور کپتان شعیب ملک نے 32 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ باقی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زامپا نے گرین شرٹس کے 4 بلے بازوںکو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کیومنز نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ خیال رہے کہ آسٹریلیا نے مسلسل ساتویں سیریز میں گرین شرٹس کو دھول چٹائی ہے۔

قبل ازیں آسٹریلین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں پاکستان کے خلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے۔ کینگروز کپتان ایرون فنچ 90 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ گلین میکسویل 71 اور ہینڈ کومبز 47 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان کے خلاف مسلسل بہترین کارکردگی دکھانے والے پاکستانی نژاد عثمان خواجہ تیسرے ایک روزہ میچ میں کوئی رن بنائے بغیر ہی پویلین لوٹے۔ پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری، یاسر شاہ، عماد وسیم، حارث سہیل اور جنید خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا تھا۔

مزید : Breaking News /کھیل