سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ،ڈاکٹر طاہر القادری نے 5 اپریل کو پاکستان عوامی تحریک کا اجلاس طلب کر لیا

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ،ڈاکٹر طاہر القادری نے 5 ...
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ،ڈاکٹر طاہر القادری نے 5 اپریل کو پاکستان عوامی تحریک کا اجلاس طلب کر لیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ انصاف کی جدوجہد میں کبھی قانون ہاتھ میں نہیں لیا، ہمیشہ عدالتوں سے انصاف مانگا اورمانگتے رہیں گے،انصاف کیلئے مظلوموں کا ساتھ دینے والے سر خرو ہونگے،مرکزی شوری کا اجلاس 5 اپریل کو طلب ۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان عوامی تحریک کی مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14 بے گناہوں کو دن دیہاڑے شہید کیا گیا،قتل و غارت گری کے یہ دلدوز مناظر میڈیا کے کیمروں کی آنکھ کے ذریعے پوری قوم نے دیکھے،یہ خون رائیگاں نہیں جائیگا،انصاف کیلئے مظلوموں کا ساتھ دینے والے سر خرو ہونگے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان عوامی تحریک کی شوریٰ کا ہنگامی اجلاس 5 اپریل(جمعہ) کو بلا لیا ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے شوریٰ کے ممبران کو 5اپریل کے اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور