صوبائی وزیراطلاعات پنجاب سیدصمصام بخاری کی وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے ملاقات

صوبائی وزیراطلاعات پنجاب سیدصمصام بخاری کی وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے ...
صوبائی وزیراطلاعات پنجاب سیدصمصام بخاری کی وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے ملاقات

  

اسلام آباد(صباح نیوز) صوبائی وزیراطلاعات پنجاب سیدصمصام  بخاری نے اسلام آباد میں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی سے ملاقات کی۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سید صمصام علی شاہ بخاری کو صوبہ پنجاب میں وزارت اطلاعات و ثقافت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارک باد دی۔دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر سید صمصام  بخاری نے کہا کہ پارٹی نے ان کو جو ذمہ داری سونپی ہے وہ اپنی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا اور اہم صوبہ ہے،پنجاب کے معاملات میں میڈیا کے کردار کو بڑی اہمیت حاصل ہے اس لیے ان کی کما حقہ کوشش ہو گی کہ وہ میڈیا کے اداروں اور حکومت کے درمیان خوشگوار تعلقات کو فروغ دیتے ہوئے صوبائی حکومت کی عوام دوست پالیسی اور اقدامات سے ذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام کو موثر طریقے سے آگاہ کر سکے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد