امریکہ ،ہسپتال کے لیبر وارڈ کی 9 نرسیں بیک وقت حاملہ ہوگئیں

امریکہ ،ہسپتال کے لیبر وارڈ کی 9 نرسیں بیک وقت حاملہ ہوگئیں
امریکہ ،ہسپتال کے لیبر وارڈ کی 9 نرسیں بیک وقت حاملہ ہوگئیں

  

پورٹ لینڈ (این این آئی)امریکہ کے ایک ہسپتال کے لیبر وارڈ کی 9 نرسیں بیک وقت حاملہ ہوگئیں۔

امریکی شہر پورٹ لینڈ کے میئن میڈیکل سینٹر میں ایسا انوکھا واقعہ ہوا ہے جہاں کی 9 نرسیں آگے پیچھے حاملہ ہوئیں اور ان کے ہاں  بچوں کی پیدائش اپریل سے جولائی کے درمیان متوقع ہے۔ایک نرس ایرن گرینیر نے کہا کہ جب ہم سب نے ایک دوسرے کو کہا کہ ہم حاملہ ہیں تو میرے خیال میں ہر بار اس اعلان پر ہمیں خوشی ہوئی اور ہم ایک دوسرے کا خیال رکھنے کیلئے تیار ہیں۔اس ہسپتال نے اس انوکھے واقعے کا اعلان کیا اور نرسوں کو مبارکباد بھی دی۔ہسپتال نے لوگوں کے ان خدشات کا بھی جواب دیا جو یہ سوچ کر پریشان تھے کہ گرمیوں میں وہاں عملے کی کمی کا سامنا ہوگا۔ہسپتال کا کہنا تھا کہ فکر مت کریں ہم نے منصوبہ تیار کررکھا ہے۔تمام نرسیں اس حوالے سے ایک دوسرے کی مدد کررہی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں آکر کام کرنا اچھا لگتا ہے جہاں دیگر خواتین بچوں کو جنم دیتی ہیں اور اس تجربے کے بارے میں بتاتی ہیں جس سے ہم سب اکھٹے گزرنے والے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس