وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری

وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری
وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری

  

اسلام آباد( آن لائن )وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا، سیکرٹری میری ٹائم افیئرز عامر اشرف خواجہ کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جبکہ احمد نواز سکھیرا کو سیکرٹری تجارت تعینات کردیاگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے بیورو کریسی میں تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔احمد نواز سکھیرا کو سیکرٹری تجارت،گریڈ 22کے رضوان احمد کو سیکرٹری میری ٹائم افےئرز ، عامر اشرف خواجہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ، عامر اشرف خواجہ کو فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اقبال درانی کو سیکرٹری سپیشل سکیورٹی ڈویژن جبکہ نسیم نواز کو سپیشل سیکرٹری ڈویژن تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد