نواز شریف کیلئے بیرون ملک سے ڈاکٹر بلوانے کا فیصلہ کون کرے گا؟ عظمیٰ بخاری نے بتادیا

نواز شریف کیلئے بیرون ملک سے ڈاکٹر بلوانے کا فیصلہ کون کرے گا؟ عظمیٰ بخاری نے ...
نواز شریف کیلئے بیرون ملک سے ڈاکٹر بلوانے کا فیصلہ کون کرے گا؟ عظمیٰ بخاری نے بتادیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمی بخاری نے کہا ہے کہ نوازشریف کی سیاست ختم ہو چکی ہے تو تحریک انصاف خوفزدہ کس سے ہے؟ شریف خاندان بیرون ملک ڈاکٹرز کیساتھ رابطے میں ہے۔یہ فیصلہ خاندان نے باہم مشاورت سے کرنا ہے کہ ڈاکٹرز کو بلایا جائے یا نہیں؟۔

نجی ٹی وی کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کی فیملی فیصلہ کرے گی کہ میاں نواز شریف کا علاج کہاں ہوگا؟نواز شریف کی انجیو گرافی اصل مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں میاں نوازشریف کی سیاست ختم ہوچکی ہے،اگر نوازشریف کی سیاست ختم ہوچکی ہے تو یہ لوگ کس سے خوفزدہ ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ ہمارا حکومت مخالف مہم چلانے کا کوئی ارادہ نہیں،جو کچھ یہ عوام کیساتھ کررہے ہیں عوام خود ہی حکومت کے خلاف باہر آئیں گے،بجلی کی قیمت 2 روپے فی یونٹ بڑھنے پر عوام سڑکوں پر نکل آئے گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور