خرم دستگیرنے شیخ رشید پر توہین عدالت کا الزام لگا دیا

خرم دستگیرنے شیخ رشید پر توہین عدالت کا الزام لگا دیا
خرم دستگیرنے شیخ رشید پر توہین عدالت کا الزام لگا دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہاہے کہ اگر پیپلز پارٹی نے احتجاج کا اعلان کیا تو اس بات کے امکانات ہیں کہ مسلم لیگ ن بھی اس میں شامل ہوگی، شیخ رشید کا سیاسی بارگیننگ کا بیان توہین عدالت ہے ، وہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی نے احتجاج کا اعلان کیا تو اس بات کے امکانات ہیں کہ مسلم لیگ ن بھی اس میں شامل ہوگی، اس وقت حکومت نے ملک کا جو حال کردیا ہے ، ایک سفارتی انحطاط بھی سامنے آیاہے کہ جب بھارت نے پاکستان میں در اندازی کی تو ایک بھی ملک نے پاکستان کے حق میں بیان نہیں دیا ، مہاتیر محمد نے بھی کہاہے کہ ہم جنگ میں کسی ملک کاساتھ نہیں دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے سات ماہ میں پاکستان کا بیڑا غرق کردیاہے ، اس کی وجہ سے لانگ مارچ بھی ہوسکتاہے، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھی احتجاج ہونگے ، اس لئے حکومت پارلیمان سے بھی فرار ہوگئی ہے ، اگر قرضے لینے کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو پاکستان کا قرضہ تیس ہزار ارب سے بڑھ کر ساٹھ ہزار ارب روپے ہوجائیگا ، حکومت کے پاس ہر معاملے کا حل پچھلی حکومت کو الزام دینا ہے ، ان کی اقتصادی پالیسی یہ ہے کہ بھیک مانگو ، اس کے سوا کوئی حل نظر نہیں آرہا۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کا سیاسی بارگیننگ کا بیان توہین عدالت ہے ، وہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں ۔

مزید : قومی