آرٹیکل 25کے تحت قیدیوں کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہوسکتا، لطیف کھوسہ کا نواز شریف کی ضمانت پر حیرانگی کا اظہار

آرٹیکل 25کے تحت قیدیوں کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہوسکتا، لطیف کھوسہ کا نواز ...
آرٹیکل 25کے تحت قیدیوں کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہوسکتا، لطیف کھوسہ کا نواز شریف کی ضمانت پر حیرانگی کا اظہار

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہاہے کہ آئین کے آرٹیکل 25کے تحت قیدیوں کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہوسکتا، اس بات پر حیرت ہوئی کہ خواجہ ہارث نے صرف آٹھ ہفتے ضمانت مانگی۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ سپریم کور ٹ کا فیصلہ تھوڑا ہٹ کر ضرورہے ، نواز شریف کا بلڈ پریشر ہائی ہے ، ایسی صورت میں ریلیف دیا گیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ حارث نے ہائیکورٹ سے پٹیشن واپس لی تو حیرانی ہوئی ،دوسرے اس بات پر حیرت ہوئی کہ خواجہ حارث نے صرف آٹھ ہفتے ضمانت مانگی ، وکیل وہی معاملہ عدالت میں اٹھاتاہے جواس کا موکل کہتاہے ، ہر کیس اپنے واقعات پر منحصر ہے ، یہ فوجداری کا بنیادی اصول ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سچ ہے کہ چھ ہفتے کی ضمانت کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ہے ، آئین کے آرٹیکل 25کے تحت قیدیوں کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہوسکتا ۔

مزید : قومی