مفتی تقی عثمانی حملہ کیس ، 20موبائل فونز مشکوک قرار،تفتیشی حکام نے ڈیٹا حاصل کرتے ہوئے مالکان کو طلب کر لیا

مفتی تقی عثمانی حملہ کیس ، 20موبائل فونز مشکوک قرار،تفتیشی حکام نے ڈیٹا حاصل ...
مفتی تقی عثمانی حملہ کیس ، 20موبائل فونز مشکوک قرار،تفتیشی حکام نے ڈیٹا حاصل کرتے ہوئے مالکان کو طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(صباح نیوز)مفتی تقی عثمانی پر حملے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے علاقے کی جیوفینسنگ کے بعد بیس موبائل فونز کو مشکوک قرار دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تفتیشی حکام نے تمام موبائل فونز کا مکمل ڈیٹا حاصل کرلیا ہے اور موبائل فونز کے مالکان کو تفتیش کے لئے طلب کرلیا ہے۔واضح رہے کہ بائیس مارچ کو کراچی میں  نامور اور جید عالم دین شیخ الاسلام  مفتی محمد تقی عثمانی کی گاڑی پر نیپا چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد شہید ہوئے تھے جبکہ حملے میں مفتی تقی عثمانی اور ان کے اہل خانہ محفوظ رہے تھے۔بعد ازاں حملے کا مقدمہ چھ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا،مقدمے میں 302،324سمیت دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی تھی ، مقدمہ الزام نمبر 176سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔