اپوزیشن کرونا پر سیاست نہ کرے، عوام گھروں میں رہیں ورنہ سخت ایکشن لینے سے گریز نہیں کرینگے، گورنر پنجاب

اپوزیشن کرونا پر سیاست نہ کرے، عوام گھروں میں رہیں ورنہ سخت ایکشن لینے سے ...

  



لاہور(این این آئی) گورنر پنجاب چودھری سرور سے مذہبی رہنماء مولانا طاہر اشرفی سمیت تمام مکتبہ فکر کے 20جید علماء کی ملاقات کے بعد جاری مشتر کہ اعلامیہ میں علما ء نے یک زبا ن ہو کر عوام کو گھروں میں رہنے،وہیں باقاعدگی سے نماز کی ادائیگی کی تلقین کی، طبی ماہرین، ڈاکٹرز اور انکے معاونین کوکرونا کیخلاف بھرپور جنگ لڑ نے پر خراج تحسین پیش کیا۔ جبکہ گورنر پنجاب کا اس موقع پر کہنا تھا اگر عوام نے گھروں میں رہنے کی حکومتی اپیل نہ مانی تو سخت ایکشن لینے سے بھی گریز نہیں کیا جائیگاکیونکہ ہم نے ہر صورت عوام کو کرونا سے بچانا ہے۔اپوزیشن کرونا پر سیاست نہ کرے یہ وقت پاکستان کو اٹلی جیسے حالات سے بچانے کا ہے،سب کو متحد ہونا پڑیگا۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور سے مولانا طاہر اشرفی، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد،جامعہ اشر فیہ کے سر براہ مولانا فضل رحیم،جامعہ نعیمیہ کے سر براہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی،بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبد الخبیر آزاد،مولانا غلام محمد سیالوی، مولانا عبد الملک، پیر صاحبزادہ رضا محمد، ڈاکٹر ممتاز الحسن بھروی،مولانا محمد عامر، مفتی عاشق حسین، صاحبزادہ عبدالمصطفی،علامہ نیاز حسین نقوی، پیر ناظم حسین شاہ، مولانا افضل حسین حیدری، مولانا صاحبزادہ فضل رحیم، ڈاکٹر طاہر رضا بخاری اورڈی جی اوقاف سمیت دیگر نے ملاقات کی جبکہ اس موقع پر صوبائی وزیر مذہبی امور پیر سید سعید الحسن شاہ بھی موجود تھے۔ مشتر کہ اعلامیہ میں علماء نے کہا کرونا سے بچاؤ کیلئے حکومتی ہدایت کے مطابق مکمل تعاون اور انشاء للہ ہم سب ملکر کرونا کی وباء کو شکست دیں گے۔

گورنر پنجاب

سرگودھا(بیورو رپورٹ) سرگودھا یونیورسٹی میں ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن سنٹر کا چانسلر،گورنر پنجاب چودھری سرور نے آن لائن بٹن دبا کرافتتاح کر دیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد بھی موجود تھے۔ٹیلی میڈیسن سنٹر میں تمام امراض کے ماہر ڈاکٹرز مریضوں کو موبائل فون واٹس ایپ اور سکائپ کے ذریعے فری مشورہ دیں گے جبکہ ہیلپ لائن سنٹر سے تشخیص اور ای نسخہ بھی تجویز کیا جائے گا۔ ٹیلی میڈیسن سنٹر صبح 8 تا رات 8 بجے تک کھلا رہے گا۔ ٹیلی میڈیسن سنٹر سہولت سنٹر سرگودھا یونیورسٹی میں قائم کیا گیا ہے جس میں ٹیلی میڈیسن 0304-1112101،ٹیلی میڈیسن سرجری کیلئے موبائل واٹس ایپ نمبر 0301-9267158، ٹیلی میڈیسن(میڈیکل) کیلئے واٹس ایپ نمبر 0301-9267159، امراض بچگان کیلئے واٹس ایپ نمبر 0307-6628472، ٹیلی میڈیسن کرونا کیلئے 0307-6628473،جبکہ ٹیلی میڈیسن دیگر امراض کیلئے 0307-6628471کے واٹس ایپ نمبرز پر مقررہ اوقات میں رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح سکائپ آئی ڈی Telemedicine Surgery، Telemedicine Medicine، Telemedicine Others، Telemedicine Peads، Telemedicine Coronaپر بھی مقررہ اوقات میں کال کی جاسکتی ہے جس پر تمام امراض کے ماہر ڈاکٹرز مریضوں کو مشورہ، تشخیص اور ای نسخہ تجویز کریں گے جبکہ سرگودہا یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ www.su.edu.pkکے ذریعے بھی ٹیلی میڈیسن سنٹر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور نے وڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹیلی میڈیسن سنٹر سرگودھایونیورسٹی کا قیام نہ صرف سرگودھا بلکہ دور دراز علاقوں ملک سمیت دنیا بھر میں سنٹر آف ایکسی لینس بنے گا، یہ ہیلپ لائن مریضوں کیلئے دست شفاء ثابت ہوگی جس کا کریڈٹ وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم گھروں میں رہیں، ڈاکٹرز کیساتھ مکمل تعاون اور اس ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔

آن لائن افتتاح

مزید : ملتان صفحہ آخر /صفحہ آخر