فلور ملز ایسوسی ایشن عوام کیساتھ‘ بحران پیدا نہیں ہونے دینگے‘ حبیب الرحمن

فلور ملز ایسوسی ایشن عوام کیساتھ‘ بحران پیدا نہیں ہونے دینگے‘ حبیب الرحمن

  



ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے سابق چیئر مین سردار حبیب الرحمن خان لغاری نے بتایا کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث آٹے کی قلت کے پیش نظر حکومت نے فلورملوں کے گندم کوٹہ میں 5 بوری فی باڈی کے حساب سے اضافہ کردیا (بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

ہے تاکہ آٹے کے بحران کی افواہوں کا قلع قمع کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ فلور مل ایسوسی ایشن مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے عوام کے ساتھ ہے اور کسی صورت آٹے کابحران پیدا نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب بھر میں وافر مقدار میں آٹا موجود ہے عوام افواہوں پریقین نہ کریں بعض عناصرافواہوں کے ذریعے خوف پھیلانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام فلور مل مالکان کویہ ہدایت دے دی گئی ہیں کہ وہ آٹے کی بلاتعطل فراہمی اور مقرر کردہ نرخوں 805روپے 20 کلو گرام فی تھیلہ کو یقینی بنائیں اور زایدقیمت پر فروخت کرنے والے ڈیلروں کے لائسنس منسوخ کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور فلور مل مالکان روزانہ کی بنیاد پر اس کی خود نگرانی کریں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ضلع میں اوپن مارکیٹ کے اندر آٹا سپلائی نہ کرنے والی فلور مل کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے گی حبیب الرحمن خان لغاری نے کہا کہ پنجاب بھر میں کہیں بھی آٹے کی قلت اورزائد قیمت پرفروخت کرنے والے ڈیلروں بارے میرے ذاتی موبائل فون نمبر 03006789108

مزید : ملتان صفحہ آخر