لاک ڈاؤن کے دوران اراکین اسمبلی امیدوار حلقہ میں عوامی خدمت کیلئے نکلیں ایشو سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

لاک ڈاؤن کے دوران اراکین اسمبلی امیدوار حلقہ میں عوامی خدمت کیلئے نکلیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر) کرونا وبا کے باعث ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی لاک ڈاؤن کے دوران ملتان سے الیکشن(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

لڑنے والے خاندانوں اور امیداواروں کو مشکل کی اس گھڑی میں عوامی خدمت میں فوری طور پر اپنے اپنے حلقوں میں سرگرم ہونے کے حوالے سے سوشل میڈیا کے زریعے متحرک کرنے کے حوالے سے ایشو ٹاپ ٹرینڈ بن کررہ گیا ہے اس ضمن میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ شیئر کی جانے والی پوسٹس پر ملتان کے قومی وصوبائی حلقوں سے الیکشن لڑنے والے سیاستدانوں اور ان کے علاوہ وہ جتنے بھی حضرات جو ملتان کے الیکشن کے دنوں میں بہت سرگرم رہتے ہیں سے گزارش ہے کے اب وہ وقت آ گیا ہے جب آپ کی عوام کو اور آپ کے حلقے کے لوگوں کو آپ کی ضرورت ہے وہ دن یاد کریں جب آپ لوگ صرف ووٹوں کی خاطر غریب عوام سے وعدے کرتے ہیں کے ہم یہ کریں گے ہم وہ کریں گے۔ مذکورہ سیاستدانوں کو سوشل میڈیا پوسٹوں کے زریعے یاد کرایا جارہا ہے کہ آپ حضرات سے گزارش ہے کہ آپ وہ وعدے یاد کریں چلیں وہ بھی چھوڑ دیں وہ دن ہی یاد کر لیں جب آپ لوگ ایک ووٹ کے لیے پورے مہینے کا راشن تقسیم کرتے تھے۔اج وقت ہے بغیر لالچ کے لوگوں کی خدمت کی جائے۔آپ کی لیڈر شپ کا اب پتا چلے گا کے آپ کے دلوں میں اپنے ووٹرز کے کتنی محبت ہے۔آخر میں یہی گزارش ہے تم سیاسی حضرات اپنے حلقے کا دورہ کریں کیوں کہ کوئی غریب بھوکھا نہ مرے۔لوگوں کے گھروں میں کھانے پینے کی اشیاء کا انتظام کریں۔
ٹاپ ٹرینڈ