ملکی حالات معمول پر آنے تک یوٹیلیٹی بلز اور ٹیکس وصولی موخر کی جائے،پرویز لالہ

  ملکی حالات معمول پر آنے تک یوٹیلیٹی بلز اور ٹیکس وصولی موخر کی جائے،پرویز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)آل پاکستان ٹیکسٹائیل پروسیسنگ ملز ایسو سی ایشن (اپٹما) کے مر کزی چیئرمین محمد پرویز لالہ نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث ملک کی بند ٹیکسٹائل انڈسٹری کے تمام وفاقی اور صوبائی یو ٹیلٹی بلز اور ہر قسم کے وفاقی اور صوبائی ٹیکسز اور واجبات کی ادائیگیوں کوموخرجائے۔ چیئرمین اپٹما نے لاک ڈاوٗن کے باعث متاثر ہ(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

عوام، کاروبار،ایکسپورٹ اور دیگر شعبے کی بحالی کیلئے وزیر اعظم پاکستان کی کاوشوں اور اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے 1.2ٹریلین کے معاشی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔چیئرمین اپٹما نے وفاقی اور صو بائی حکو متوں اور پاکستان کی عوام کو ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری کی جانب سے اس بحرانی کیفیت سے نکلنے کیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا، انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث فیکٹریاں اور لوکل مارکیٹ بند ہو چکی ہیں اور غیر ملکی خریداروں نے اپنے آرڈز ملتوی یا منسوخ کر دئیے ہیں۔جن کے پیش نظر ہمیں شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے اورہمارے ممبریو ٹیلٹی بلز اور ٹیکسزسمیت واجبات کی رواں ماہ ادائیگیاں کرنے کے سکت نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا جوں ہی حالات معمول پر آئیں گے تو کاروباراور ادائیگیوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کیلئے دو ہفتے درکار ہوں گے۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی کہ چند ماہ کے یو ٹیلٹی بلزاورٹیکسوں کی وصولی کو حالات کے معمول پر آنے تک مو خر کر دیا جائے۔
پرویز لالہ