مشکل فیصلے کرینگے تو کرونا وباء کم ہوگی، عوام گھرمیں رہیں حکومت کو آسانی ہوگی: صادق سنجرانی

مشکل فیصلے کرینگے تو کرونا وباء کم ہوگی، عوام گھرمیں رہیں حکومت کو آسانی ...

  



اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ مشکل فیصلے کرینگے تو کرو نا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے گا۔ عوام گھروں میں رہیں گے تو حکومت کو مریضوں کی دیکھ بھال کرنے میں آسانی ہو گی،حکومتی اقدامات لائق تحسین ہیں، وسائل کو مل جل کر پورا کرنے کی کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے اپنی تین ماہ کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا۔ سینیٹرز کی ایک ماہ کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈ میں (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

جائیگی۔ ترجمان سینیٹ کے مطابق سینیٹ کے گریڈ 20، 21 اور 22 کے افسران کی پانچ دن کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈ میں جائیگی،گریڈ 17 سے 19 کی تین دن کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈ میں جائیگی۔گریڈ 7 سے 16 کی ایک دن کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈ میں جائیگی۔انہوں نے کہا کہ باقی ادارے بھی آگے آئیں اور دل کھول کر عطیات دیں،صاحب ثروت اور مخیر حضرات بھی اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

صادق سنجرانی

مزید : ملتان صفحہ آخر