اے ٹی ایم مشین سے لاکھوں روپے چوری کرنیوالے کیشئر کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اے ٹی ایم مشین سے لاکھوں روپے چوری کرنیوالے کیشئر کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ ...

  



ملتان (کورٹ رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بینک آف پنجاب کی اے ٹی ایم مشین کھول کر لاکھوں روپے چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث بینک کیشئر ملزم کا (بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کی تحویل میں دینے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ قطب پور کے مطابق بینک کیشئر ملزم جمشید اقبال کے خلاف 24 مارچ کو پنجاب بینک کے منیجر محمد عارف نے مقدمہ درج کرایا تھا۔ جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم نے بڑی چلاکی سے اے ٹی ایم کے کیمرے غیر فعال کیے اور مشین کھول کر 28 لاکھ 70 ہزار روپے چوری کرلیے تھے۔ ملزم اوزار اور دیگر اشیاء کی برآمدگی کا وعدہ کررہا ہے جس کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا ہے۔ تاہم عدالت نے پولیس استدعا پر ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

جسمانی ریمانڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر