ڈکیتی‘ چوری کی 6وارداتیں شہری قیمتی اشیاء سے محروم
ملتان (نیوز رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف 6وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کوتوالی کے(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)
علاقے 9نمبر چونگی کے قریب موٹرسائیکل سوار دوافراد عروسہ سے جھپٹا مارکر پرس جس میں نقدی، موبائل مالیت39ہزار5سوچھین کرفرار ہوگئے، تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے موضع شجاعت محمد صدیق سیپانچ مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی14ہزارسمیت 1تولہ سونا،دوموبائل لیگئے، تھانہ شاہ شمس چونگی نمبر1محمد رفیق کے کار گو سنٹر میں چار نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ کے زور پر داخل ہوکر 2لاکھ50ہزار مالیت کا سامان لیگئے،تھانہ ممتازا?باد کے علاقے موضع بنکل بیھڑ طارق سے تین ڈاکو نے اسلحہ کیزور پر نقدی4800روپے چھین کرلیگئے، تھانہ نیوملتان کے علاقے عثمانیہ غنی روڑ سے محمد شاہد سے تین مسلح افراد گن پوائنٹ پر نقدی20ہزار چھین کرفرار ہوگئے،تھانہ گلگشت کے علاقے چونگی نمبر5سے عبداللہ کی موٹرسائیکل، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے حسین ا?گائی حماد مسعود ودیگر افراد کیتین موبائل، تھانہ قادر پور راں کے علاقے اصغر کے کنٹینر سے سامان مالیت7لاکھ، تھانہ راجہ رام کے علاقے کوٹلی نجابت افضل مرید کی موٹرسائیکل جبکہ صدر جلالپور کے علاقے مسجد سے پنکھے ودیگر سامان مالیت18ہزار چوری ہوگئے۔
وارداتیں