گیس کی لوڈشیڈنگ بدستور جاری صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا
ملتان(سٹاف رپورٹر) ایک طرف کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن اوردوسری طرف سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ‘ عوام کی زندگی اجیرن ہو گئی۔بتایا گیا ہے کہ ملتان(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)
اور گردونواح میں 2روز سے سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔گزشتہ روز عرفات کالونی‘ نیو ناظم آباد‘ ناصر آباد‘مکہ کالونی‘ یعقوب ٹاؤن‘ لوہار کالونی سمیت بیشترعلاقوں میں سارا دن سوئی گیس فراہم نہیں کی گئی جس کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا رہا۔ صارفین کے مطابق فون پر کمپلینٹ درج کرائی مگر انکی شنوائی نہیں ہو سکی اور سوئی گیس آفس وہ جانہیں سکتے کیونکہ کرونا وائرس کے باعث سوئی گیس دفاتر بند ہیں اور دوسری طرف لاک ڈاؤن کے باعث راستے بند ہیں۔ صارفین نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کانوٹس لیاجائے اور گیس فراہم کی جائے۔
گیس بندش