مقدمہ قتل میں ملو ث ملزم کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

مقدمہ قتل میں ملو ث ملزم کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  



ملتان (کورٹ رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس تحویل میں دینے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ سیتل ماڑی کے مطابق ملزم (بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

غلام ربانی کے خلاف شہری عالم شیر نے 30 اکتوبر 2018 کو مقدمہ درج کرایا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ملزم نے اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ پسٹل سے فائرنگ کی جس کی وجہ سے سمیجہ آباد روڈ پر موجود اس کے بھائی بلال اور جمشید کو گولیاں لگیں اور بلال نشتر اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا تھا اب ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جس سے تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی ہے اس لیے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔

مقدمہ قتل

مزید : ملتان صفحہ آخر