کرونا سے بچاؤ‘ نشتر انتظامیہ کا کردار قابل مذمت ہے‘ ڈاکٹر مسعود ہراج

کرونا سے بچاؤ‘ نشتر انتظامیہ کا کردار قابل مذمت ہے‘ ڈاکٹر مسعود ہراج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (نیوز رپورٹر)پی ایم اے ملتان کے صدرپروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا اس وقت کرونا وائرس کی عالمی وبا کی زد میں ہے ہم اس موقع پر اپنے تمام داکٹرز،سٹاف نرسز اور پیرا میڈکس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر انسانیت کی خدمت انجام دے دہے ہیں۔پی ایم اے(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

ملتان اس بات پر بجا طور پر فخر محسوس کرتی ہے کہ ہم سب کا تعلق بھی اسی عظیم کمیونٹی سے ہے جو بلا تفریق سب کی بھلائی کا فریضہ انجام دے رہی ہیں۔اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے”پوچھو اہل علم سے اگر تم علم نہیں رکھتے“اس عالمی وبا سے نمٹنے کی بہت سی مثالیں ہمارے سامنے ہیں،ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائنز سے رہنمائی لینا اس وقت حکمت کا تقاضہ ہے،اس وبا سے بطور قوم یکجا ہو کر لڑنا ہی حکمت اور دانش کا ثبوت ہے۔مگر نہایت افسوس کے ساتھ بتانا پڑ رہا ہے کہ اس وبا کی روک تھام اور مریضوں کے علاج کے سلسلہ میں نشتر انتظامیہ اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام نظر ا?تی ہے۔مریضوں کے ساتھ ساتھ ہمارے ڈاکٹرز،سٹاف نرسز اور پیرا میڈکس کی زندگیاں بہت اہم ہیں جو اس جنگ میں ہمارے فرنٹ لائن وارئیرزہیں۔ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائنز کے بر عکس نشتر ہسپتال ملتان کے ا?و?ٹ ڈورز،ایمرجنسی اور لیبر روم میں کرونا کے مریضوں کیلئے فلٹر کلینکس فعال نہیں ہو سکے جو سٹاف کی زندگیاں خطر ے میں ڈال سکتا ہے۔نشتر انتظامیہ ابھی تک ان مریضوں کے علاج کیلئے ایس او پیز بھی تیار نہیں کر سکی۔وی سی نشتر یونیورسٹی پروفیسر مصطفی کمال پاشا ابھی تک وبا کے پھیلنے کے باوجودایک مرتبہ بھی ایمرجنسی اور لیبر روم کا وزٹ نہیں کر سکے،نشتر ہسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹرز شدید بے چینی اور عدم تحفظ کا شکا ر ہیں۔ہمارے ان ڈاکٹرز،سٹاف نرسز اور پیرا میڈکس کو بھی مطلوبہ حفاظتی سامان مہیانہیں کیا جا رہا جو کرونا کے مریضوں سے براہ راست رابطہ میں ہیں۔سی ای او ملتان ڈاکٹرز منور عباس کی نااہلی کی وجہ سے قرنطینہ سنٹر،ڈی ایچ کیو،ٹی ایچ کیو،ا?ر ایچ سی اور بی ایچ یوکے داکٹرز کو بھی نہ تو حفاظتی کٹس مہیا کی گئیں ہیں اور نہ ہی فلٹر کلینکس قائم کئے گئے ہیں۔قرنطینہ سنٹر میں بجٹ ہونے کے باوجود ڈاکٹرز کو تاحال سہولیا ت فراہم نہیں کی جا رہیں،جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔پی ایم اے ملتان وزیر اعظم،وزیر اعلیٰ و گورنر پنجاب،وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک سے مطالبہ کرتی ہے کہ فی الفور ملتان کی ضلعی انتظامیہ،سی ای او ملتان اور نشتر انتظامیہ کی نااہلی کا فی الفور نوٹس لیں تا کہ اس وبا کے خالف ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنل کی حفاظت کو یقینی بنایا جا ئے۔اور حکومت کی کاوشوں کو ناکامی سے بچایا جا سکے اور ساتھ ہی مریضوں کا بہتر علاج ہو سکے۔پی ایم ا ے ملتان ہمیشہ اپنی ڈاکٹرز کمیونٹی کے شانہ بشانہ رہے گی اور ہر محاذ پر انتظامیہ کی غفلت کا پردہ چاک کرتی رہے گی،پریس کانفرنس میں ڈاکٹررانا خاورلطیف،ڈاکٹر عباس نقوی،ڈاکٹر شیخ عبدالخالق،ڈاکٹر مرتضیٰ بلوچ،ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر،ڈاکٹر وقار نیازی،ڈاکٹر عمران مزاری ودیگر موجود ہیں۔
ڈاکٹر مسعود