آئسولیشن میں زیر علاج مریضوں کی ہر ممکن دیکھ بھال کی جائے‘ حنیف پتافی

آئسولیشن میں زیر علاج مریضوں کی ہر ممکن دیکھ بھال کی جائے‘ حنیف پتافی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی نے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں آئسولیشن وارڈ کا دورہ کر کے سہولیات کا جائزہ لیا. پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر آصف قریشی اور ایم ایس ڈاکٹر شاہد مگسی نے مشیر صحت محمد حنیف خان کو آئسولیشن وارڈ سے متعلق بریفنگ دی۔مشیر وزیراعلی نے کہاکہ آئسولیشن وارڈ میں انفیکشن کنٹرول اقدامات کو مزید(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

بہتر کیا جائے۔ڈیرہ غازی خان میں 36 وینٹی لیٹر ہیں جن میں سے 8 کورونا کے مریضوں کے لیے مختص کر دئیے گئے ہیں۔ مشیر صحت نے کہاکہ ڈی جی خان کے پورے 36 وینٹی لیٹر فنکشنل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی حفاظت پہلی ترجیح ہے۔دریں اثنا ء مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر آصف قریشی، ایم ایس ڈاکٹر شاہد مگسی اور دیگر سینئیر ڈاکٹررز کے ساتھ میٹنگ کی اور آئسولیشن وارڈ میں مقیم مریضوں کیلئے سہولت اور ان کی دیکھ بھال کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا.مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی کی طرف سے ڈی جی خان میں ٹیلی میڈیسن کے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔اب سسپیکٹ مریض یو این او پنجاب ہیلپ لائن نمبر0304-1112101.ڈائل کر کے ڈی جی خان کیلئے 5 ملا کر گھر بیٹھے اپنا معائنہ کروا سکتے ہیں۔ مشیر صحت نے کہاکہ ڈی جی خان میں 8 ٹیلی میڈیسن موبائل ڈاکٹرز کو فراہم کر دیئے گئے ہیں جو 24 گھنٹے آن ڈیوٹی ہوں گے۔ مشیر صحت نے مشکل کی گھڑی میں ڈاکٹررز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی انتھک محنت اور اقدامات کو سراہا.انہوں نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی ہرممکن دیکھ بھال کی جائے۔انہوں نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں زائرین اور عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ عوام حکومت پنجاب کے اقدامات کی تکمیل کیلئے انتظامیہ کا ساتھ دیں۔لوگ فیملی سمیت گھروں میں محدود رہ کر اپنی اور دوسروں کی صحت کی حفاظت یقینی بنائیں۔
حنیف پتافی