کشمیرکو لاک ڈاؤن کرنیوالے سمجھ جائیں خدا کی لاٹھی بے آواز،پرویز الٰہی
لاہور(جنرل رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ 235 روز سے کشمیریوں کو لاک ڈاؤن کرنے والے سمجھ جائیں کہ خدا کی لاٹھی بے آواز ہے۔کشمیریوں پر کرفیو لگانے والی بھارتی سرکار کے اپنے گھروں تک لاک ڈاؤن پہنچ گیا ہے۔(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)
انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ بی جے پی کے انتہا پسندوں کو اب تو احساس ہوگیا ہو گا کہ لاک ڈاؤن کیا ہوتا ہے جس کا نشانہ انہوں نے کشمیر کے لوگوں کو بنایا ہوا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ کشمیریوں پر ظلم و جبر کرنے والا پورا بھارت اللہ تعالیٰ کی پکڑ میں ہے اور لاک ڈاؤن پر ہے، عالمی برادری کو حالات کی سنگینی کا احساس کرتے ہوئے کشمیریوں کی حالت زار کوسمجھنا چاہئے کہ وہ کشمیریوں پر بھارتی سرکار کا ظلم و ستم رکوائے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو کشمیریوں کے ساتھ ساتھ فلسطینی مسلمانوں پر بھی مظالم رکوانے چاہئیں۔
پرویز الٰہی