کرونا کیخلاف جنگ عوامی تعاعن سے جیتیں گے: اسد قیصر
صوابی (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف عالمی جنگ عوام کے تعاون سے بہت جلد جیتیں گے عوام اختیاطی تدابیر پر عملدر آمد کر کے اس مرض سے نجات حاصل کر یں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی کے دورے کے موقع پر کیا،انہوں نے اپوزیشن جماعتوں اور عوام پر زور دیا کہ وہ کرونا وائرس(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)
کے حوالے سے حکومت کے ساتھ عملی تعاون کریں کیونکہ حکومت اکیلے یہ جنگ نہیں جیت سکتی ہے،ان کا مزیدکہنا تھا کہ حکومت ریلیف پیکیج کے علاوہ مزید ڈاکٹرز بھرتی کرئے گی تاکہ کرونا پر جلد از جلد قابو پایا جا سکے، انہوں نے اس موقع پرصوابی کے متاثرین کے لئے آٹے کی فراہمی کے لئے60 لاکھ روپے دینے کا اعلان کر تے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو واضح ہدایت کی کہ لاک ڈاؤن کے دوران ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
اسد قیصر