گندم کا سٹہ توڑنے پر سنگدل باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

گندم کا سٹہ توڑنے پر سنگدل باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

  



ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) علاقہ تھانہ درخواست جمال خان میں ظالم درندہ باپ نے اپنی ہی بیٹی بعمر 7/8 سال کو گندم کی فصل سے سٹے توڑنے پر گلا دبا کر قتل کر دیااطلاع پر پولیس تھانہ درخواست جمال خان نے بروقت پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیاترجمان پولیس کے مطابق قاسم ولد خیر محمد قوم چانڈیہ نے اپنی بیٹی پروین بی بی بعمر 7/8 سال کو بے دردی سے گلا دبا (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

کر قتل کر دیاپولیس تھانہ درخواست جمال خان نے ملزم قاسم چانڈیہ کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ نعش کو قبضہ پولیس میں لیکر پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے ابتدائی اطلاع کے مطابق ملزم قاسم چانڈیہ نے اپنی بیٹی کو گندم کی فصل سے سٹے توڑنے پر گلا دبا کر قتل کیا ہے جبکہ گرفتار ہونے والے ملزم کے خلاف مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔

بیٹی قتل

مزید : ملتان صفحہ آخر