کرونا وائرس جلد ختم‘ مایوسیاں خوشیوں میں تبدیل ہونگی‘ پروفیسر شوکت مغل

کرونا وائرس جلد ختم‘ مایوسیاں خوشیوں میں تبدیل ہونگی‘ پروفیسر شوکت مغل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)سرائیکستان صوبہ محاذ کے رہنماؤں پروفیسر شوکت مغل، اکبر خان ملکانی، ظہور دھریجہ، مہر مظہر کات، عابد سیال، حاجی عید احمد دھریجہ اور عنایت اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ کروناوائرس جلد ختم ہو جائے گا اور مایوسیاں خوشیوں میں بدل جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ دار ممالک غریب ملکوں کے قرضے معاف کریں اور اُن کو امداد دیں۔ اسی (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

طرح پاکستان کے سرمایہ دار سیاستدانوں کو باتیں کرنے کی بجائے عملی طور پر غریبوں کی مدد کے لئے آگے آنا چاہیے۔سرائیکی رہنماؤں نے کہا کہ بھارت کی مودی سرکار کشمیریوں پرظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔اب خدا کا قہر مودی پر نازل ہونے والا ہے اسے ظلم سے توبہ کرلینی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے کرفیو کی مخالفت خوش آئند ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کی بجائے جزوی لاک ڈاؤن کیا جائے۔ ریلوے ٹرینیں اور ٹرانسپورٹ بحال کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وسیب کو خوشخبری دیتے ہیں کہ سرائیکی صوبہ ہر صورت بنے گا اورنوجوانوں کو لاکھوں ملازمتیں ملیں گی اور وسیب کے لوگ بھی کمشنر، ڈپٹی کمشنر، پولیس افسر اور محکموں کے سربراہ بننے کے ساتھ ساتھ اپنے صوبے کے وسائل کے خود مالک ہوں گے کہ وسیب کے لوگ غلام رہنے کیلئے پیدا نہیں ہوئے۔ انہو ں نے کہا کہ حکمران اپنی وعدہ خلافیوں کی اللہ سے معافی مانگیں تاکہ کرونا وائرس سے چھٹکارا حاصل ہو اور انسانوں کو خوشیاں نصیب ہو سکیں۔ سرائیکی رہنماؤں نے کہا کہ کرونا وائرس آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ ہم سرائیکی صوبے کی جدوجہد بھی کرتے رہیں گے۔سرائیکی رہنماؤں نے کابل گردوارے پر دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے دہشت گردی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ سرائیکی رہنماؤں نے سرائیکی قومی اتحاد کے سینئر نائب صدر مہر شکیل احمد شاکر کے چچا پروفیسر عبدالغفور غوثوی کے انتقال پر تعزیت کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دُعا کی۔
شوکت مغل