ویسٹ مینجمنٹ کمپنی‘ کرپشن میں ملوث 2سابق افسران کی عبوری ضمانت پر سما عت11اپریل تک ملتوی

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی‘ کرپشن میں ملوث 2سابق افسران کی عبوری ضمانت پر سما ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (کورٹ رپورٹر) سپیشل جج اینٹی کرپشن نے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں گاڑیوں کے ایندھن کی مد میں لاکھوں کی کرپشن کرنے کے مقدمہ میں ملوث دو سابق (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

افسران ملزمان کی عبوری ضمانت پر سماعت 11 اپریل تک وکلاء بحث کے لیے ملتوی کردی ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں سابق ایم ڈی انوار الحق اور سابق اسسٹنٹ منیجر آپریشن عثمان خورشید نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے خلاف پولیس تھانہ اینٹی کرپشن ملتان نے 4 دسمبر 2018 میں مقدمہ درج کیا مقدمہ میں الزام عائد کیا گیا درخواست گزاروں نے محکمہ کے دیگر ملازمین سے ملی بھگت کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کے خلاف نیب نے بھی 92 کروڑ کی کرپشن سے متعلق انکوائری شروع کی ہوئی ہے۔ جبکہ وہ بے قصور ہیں لیکن اینٹی کرپشن مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنا چاہتی ہے۔ اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے اینٹی کرپشن کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔
سماعت ملتوی