جامعہ زکریا‘ وی سی آفس کی فارسیلنگ گر گئی ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی بال بال بچ گئے‘ وائس چانسلر حادثہ کے وقت دفتر میں نہیں تھے‘ انتظامیہ
ملتان (سٹاف رپورٹر)بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر آفس کی چھت کی فارسیلنگ گر گئی‘ وی سی بال بال بچ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ وائس چانسلر ڈاکٹر (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)
منصور اکبر کنڈی گزشتہ روز اپنے دفتر میں فرائض انجام دے رہے تھے کہ اچانک انکے دفتر کی چھت کی فال سیلنگ نیچے آگری تاہم وائس چانسلر معجزاتی طور پر محفوظ رہے۔یونیورسٹی ذرائع کے مطابق وی سی آفس میں چھت کے پنکھے کا کام کروایا گیا جس کے لئے وائس چانسلر کی ٹیبل بھی سائیڈ پر کی گئی تھی، بعدازاں کچھ دیر بعد وی سی آفس کی پوری فال سیلنگ دھماکہ سے نیچے آ گری، یونیورسٹی حلقوں نے اس حادثہ پر یونیورسٹی میں ہونیوالے تعمیراتی کام کے معیار پر حیرت کا بھی اظہار کیا اور وائس چانسلر سے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی سٹاف کالونی سمیت تدریسی شعبہ جات اور ہاسٹلز کے تعمیراتی منصوبوں کے معیار کا خصوصی جائزہ لیا جائے اور غیر معیاری کام انجام دینے والے کنڑیکڑز کو بلیک لسٹ کیا جائے۔اس حوالے سے بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے حکام نے موقف میں کہا ہے کہ جس وقت چھت کی فارسیلنگ گری‘ اس وقت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی اپنے دفتر میں موجود نہیں تھے، یہ حادثہ ہے تاہم اس بات کانوٹس لے لیا گیا ہے۔
فارسیلنگ