دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو سڑکوں پر سزائیں

دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو سڑکوں پر سزائیں

  



ملتان‘ بہاولپور‘ راجن پور‘ میلسی‘ محسن وال‘ چوک سرور شہید‘ کہرو ڑ پکا‘ بوریوالا‘ وہا ڑی (نیوز رپورٹر‘ نمائندگان پاکستان) کرونا وائرس کے پیش نظر صوبہ بھر کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں جزوی لاک ڈاؤن جاری ہے کاروباری مراکز پانچویں روز بھی بند رہے اس سلسلہ میں خلاف ورزی کرنیوالے افراد کیخلاف کارروائیاں بھی کی گئیں تفصل کے مطابق(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

ملتان سے نیوز رپورٹر کے مطابق حکومت پنجاب نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے اس دفعہ کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس نے کریک ڈاون شرو ع کر دیا ہے پولیس نے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کی خلاف ورزی کے الزام میں 200 افراد کو گرفتار کر لیا ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے پولیس نے ملزمان کی موٹرسائیکلیں بھی قبضہ میں لے لی ہیں۔بہاولپور سے بیورو رپورٹ کے مطابق بہاول پورشہرمیں لاک ڈاؤن کے تیسرے روز شہربھرمیں معمولات زندگی معطل رہی شہریوں نے زیادہ تروقت گھروں میں اپنی فیملی کے ساتھ گزارنے کوترجیح دی گوشت سبزی آٹا ودیگراشیاء خردونوش کیلئے خریداری کیلئے دکانوں کارخ کیا جبکہ دوسری جانب دکانوں ریڑھی والوں نے بھی اپنی دکانوں اور ریڑھی کے سامنے پانچ پانچ فٹ کے فاصلہ پر چونے کے گول دائرے لگارکھے تھے تاکہ عوام اکٹھی نہ ہوبلکہ فاصلہ فاصلہ پرکھڑی ہوکر خریداری کرے اندرون شہر‘سیٹ لائٹ ٹاؤن مارکیٹ میں کہیں کہیں پر رش دیکھنے میں آیالیکن مجموعی طورپر بہاول پورمیں عوام اپنے گھروں تک محدودرہی۔راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق کورو ناوائرس سے نمٹنے کیلئے لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کیلئے پاک فوج کے جوانوں نے راجن پور شہر میں پوزیشنیں سنبھال لیں، کچہری چوک سمیت شہر کے مختلف علاقوں مزاری مارکیٹ ودیگر میں جوانوں نے صدر بازار سمیت مختلف بازاروں کوجا نے والے راستے بند کردیئے ڈیوٹی پر موجود پاک فوج کے جوان آنے والے شہریوں کو لاک ڈاؤن بارے آگاہی بھی فراہم کرتے رہے تاہم حکومتی ہدایات کے باوجود انتظا میہ کی جانب سے کچہری چوک اور پرانا لاری اڈہ، مزاری مار کیٹ میں موجود کریانہ اورسبزی کی دوکانوں کو بھی بند کروانے پر شہریوں کواشیائے ضروریہ خرید نے میں خاصی دقت کاسا منا کرنا پڑا شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ذوالفقارعلی سے مطا لبہ کیا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرا نے والے کریانہ اسٹورز، سبزی وفروٹ کی دوکا نوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ عام صارفین کو اشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی ہوسکے۔میلسی سے تحصیل رپورٹر کے مطابق حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے فیصلے پر عملدرآمد کے سلسلہ میں پولیس کے ساتھ ساتھ پاک آرمی کے مسلح دستوں نے بھی میلسی شہر میں پولیس کے ہمراہ گشت شروع کر دیا گذشتہ روز ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک طاہر عزیز اعوان کے ہمراہ آرمی کے دستوں نے بھی شہر بھر میں مارچ کیا اور اس دوران شہریوں کو غیر معمولی نقل و حرکت سے منع کیا گیا اور شہر میں زرعی ادویات کی کھولی گئی دکانوں کو بھی بند کرادیا گیا دوسری جانب پولیس نے ڈبل سواری کی خلاف ورزی اور بلا ضرورت گھروں سے باہر گھومنے والے افراد کیخلاف پکڑ دھکڑ کا سلسلہ تیز کر دیا اس موقع پر پولیس نے متعدد موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لیئے۔محسن وال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق پابندی کے باوجود گھر سے نکلنے والوں کے خلاف انتظامیہ کی کاروائیاں،متعدد گرفتار،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے پابندی کے باوجود گھر سے نکلنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے حراست میں لے لیا۔چوک سرور شہید سے نامہ نگار کے مطابق لاک ڈاؤ ن کا پانچواں روز تھا۔ پانچویں روز بازار جزوی لاک ڈاؤن رہا، صرف کھانے پینے کی دکانیں کھلی تھیں۔ لیکن لوگوں ٹولیوں کی صورت بازاروں میں موجود تھے۔ جنہیں کنٹرول کرنے کے لئے پاکستان آرمی کے دستہ نے اپنے فرائض سنبھال لئے، اور مرکزی چوک پر پاک فوج کے جوان تعینات ہوگئے جبکہ پاکستان آرمی کی گاڑی بھی چاروں سڑکوں پر گشت کرتی رہی دریں اثناء پولیس تھانہ سرورشہید نے گزشتہ روز ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے اور ماسک نہ لگانے والوں کا مرکزی چوک میں کان پکڑوا کر مرغا بنا کر موقع پر سزا دی۔ جس سے کافی حد تک ڈبل سواری کی خلاف ورزی کا خاتمہ ہوا۔کہروڑ پکار سے نمائندہ خصوصی کے مطابق حکو مت کی طرف سے کیے گئے لاک ڈاون پر مکمل عمل درآ مد کے لیے پو لیس نے اور فوج نے مشتر کہ گشت شروع کر دیا 6افراد کو ڈبل سواری کے الزام میں گرفتار کر کے تھا نہ سٹی نے مقد مات درج کر لیے ہیں تما م دو کا نیں بند کر دی گئیں ہیں ڈی سی لو دھراں نے پیسٹی سا ئیڈ ڈیلروں کو دو کا نیں کھو لنے کی اجا زت دے دی ہے اشیائے خوردونوش کے لیے کھلی دو کا نوں میں اشیاء مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں قصا بوں نے مضر صحت گو شت کھلے عام چوک بخاری میں فروخت کر نا شروع کر دیا اوربڑاگوشت 350کی بجا ئے 400میں فروخت کر رہے ہیں وٹر نری ڈا کٹر نے مہر چپڑا سی کے حوا لے کر دی ہے جو سلی خا نہ میں قصا بوں سے مبینہ طور پر 3ہزار ما ہا نہ لے کر گوشت پر مہر لگا دیتا ہے گھی چینی دا لوں آ ٹا کے نر خوں میں بھی دو کا نداروں نے اضا فہ کر دیا ہے ڈی سی لو دھراں سے نوٹس لے کر کاروا ئی کا مطا لبہ کیا ہے۔بیوریوالا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق پولیس تھانہ ساھوکا نے انسپکٹر عبد الباری گجر کی سربراہی میں گزشتہ روز ڈبل سواری پر پابندی کے احکامات کی خلاف ورزی پر ابرہیم سکنہ چکر موتیاں،ثناء اللہ سکنی میلسی،عابد سکنہ جملیرا،فیاض سکنہ 39کے بی، ابراہیم سکنہ ساہوکا،اسماعیل سکنہ ساہوکا،ظفر سکنہ چشتیاں،ارشاسکنہ چشتیاں،انور سکنہ جملیرا،لیاقت ساہوکاکے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا ہے۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق حکومت پنجاب کا کورونا وائرس پھیلنے کے خطرہ کے پیش نظرصوبہ بھر میں 14 روز کے لئے جزوی لاک ڈاون کرتے ہوئے دفعہ 144 کا نفاذکیا تھا جس پر شہریوں کو گھر سے بلا وجہ نہ نکلنے اوراحتیاطی بدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈبل سواری پر پابندی سمیت بازار، شاپنگ مالز، نجی و سرکاری ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس، پارک اور سیاحتی مقامات بند رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی،حکومتی احکامات کی ر وشنی میں دفعہ 144کے پانچویں روز بھی کوٹ ادو شہر کے اکثر بازار بند رہے جبکہ جی ٹی روڈ، ریلوے روڈ، تھانہ روڈ، نور شاہ روڈ پر کریانہ، سبزی فروٹ رہڑی، میڈیکل سٹور اور دودھ کی دکانیں کھلی رہیں، دوسری طرف لاک ڈاؤن کی وجہ سے گرانفروشوں نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کردیاہے۔ وہاڑی سے بیورورپورٹ+نامہ نگارکے مطابق کوروناوائرس کے پیش نظردفعہ144کے نفاذکو یقینی بنانے کیلئے وہاڑی پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کررکھاہے خلاف ورزی کرنیوالے افراد کی پکڑدھکڑ جاری ہے ور مقدمات کا اندراج کرناشروع کردیا۔تفصیل کے مطابق کوروناوائرس کے خطرہ کے پیش نظردفعہ 144کے نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے وہاڑی پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کررکھاہے ٹریفک پولیس اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے ڈبل سواری اوردفعہ144کی خلاف ورزی کرنیوالے افراد کے خلاف بھی کاروائی کرتے ہوئے دفعہ144کی خلاف ورزی کرنیوالے 124 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جبکہ لاک ڈوان اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 76 افراد کو گرفتار کیا گیااس حوالہ سے ترجمان وہاڑی پولیس کا کہناہے کہ حکومتی احکامات کے مطابق ڈبل سواری اوردفعہ144کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جارہی ہے لہذاشہری گھروں میں رہیں اورقوانین کی خلاف ورزی ہرگزنہ کریں کیونکہ یہ سخت اقدامات شہریوں کے جان کے تحفظ کیلئے انتہائی ضروری ہیں شہری ان حالات میں انتظامیہ کاتعاون کریں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر