پائیز یونٹی کی جانب سے نشتر کے ڈاکٹر ز میں حفاظتی کٹس تقسیم

پائیز یونٹی کی جانب سے نشتر کے ڈاکٹر ز میں حفاظتی کٹس تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر)حکومت کی جانب سے امداد کا انتظار کرنے کی بجائے ڈاکٹر خود میدان میں اتر آئے،نشتر میں کورونا کے مشتبہ اور کنفرم مریضوں کی دیکھ بھال معائنہ کرنے(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

والے ڈاکٹروں نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے لئے پائینرز یونٹی کا عملی قدم، حفاظتی کٹس ایمرجنسی میں تقسیم کے بعد وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے حوالے کر دیں تفصیل کے مطابق پائینئر یونٹی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عملی اقدامات کر رہی ہے، پائینئر یونٹی نے گزشتہ روز حفاظتی گاؤن، حفاظتی گوگلز (عینکیں) پیڈر ایمرجنسی میں تقسیم کیں اس کے علاوہ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو بھی سامان دیا کہ وہ کرونا وائرس کے مریضوں کو دیکھنے والے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف میں تقسیم کر یں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے پائینئر یونٹی کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ سب سے پہلے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف میں ماسک تقسیم کئے اور اب کٹس اور گوگلز تقسیم کر رہے ہیں جس سے کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر پروفیسر افتخار خان پرنسپل نشتر میڈیکل کالج اور پروفیسر راشد قمر راؤ بھی موجود تھے،پروفیسر ڈاکٹر شاہد راؤ نے کہا کہ پائینئر یونٹی نے مزید کٹس منگوانے کے آرڈر دیدئیے ہیں جیسے ہی وہ ہمیں موصول ہوتی ہیں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف میں تقسیم کر دی جائیں گی،ہم حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل اور مصیبت کی اس گھڑی میں اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ڈیوٹی سر انجام دینے والے تمام ڈاکٹرز، نرسز، اور پیرامیڈیکل سٹاف کو حفاظتی کٹس، N-95 ماسک فراہم کریں۔
کٹس تقسیم