مستحق افراد گھروں میں رہیں راشن انکی دہلیز پر پہنچائیں گے‘ نور خان بھابھہ

مستحق افراد گھروں میں رہیں راشن انکی دہلیز پر پہنچائیں گے‘ نور خان بھابھہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر وسابق ایم این اے نور خان بھابھہ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

کال پر لبیک کہتے ہوئے دیہاڑی دار مزدور طبقہ کی مشکلات کم کرنے کے لیے پی ٹی آئی تحصیل وہاڑی کے عہدیداران میدان میں نکل آئے ہیں اور بہت باعزت طریقے سے مزدور دیہاڑی دار طبقہ کو راشن فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنے گھروں میں رہ کرکورونا وائرس جیسی وباء کا مقابلہ کر سکیں تحصیل وہاڑی کے عہدیداران کا احسن اقدام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل صدر پی ٹی آئی وہاڑی شیخ خرم وحید اور انکی ٹیم کاشف عزیز، عدنان عقیل، جمال سرور، افتخار جوئیہ، کلیم مرزا، ملک انعام، رانا وحید، عدنان باجوہ، کی جانب سے کرونا وائرس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں معطل ہونے پر تحصیل وہاڑی میں غریب اور مستحق لوگوں کیلئے راشن تقسیم کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے اپنی ٹیم کی کارکردگی اور ٹیم ورک کو خوب سراہا اس موقع پر تحصیل صدر شیخ خرم عدنان عقیل کاشف عزیز ودیگر عہدیداران کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ غریب کورونا وائرس سے لڑائی کرے، بھوک سے نہیں ہماری نیت صاف اور دل میں غریب کا درد ہو تو اللہ کی مدد ضرور شامل ہو جاتی ہے اس موقع پر سینکڑوں مردوخواتین میں راشن تقسیم کیا گیا
نور خان