بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں ٹیلی میڈیسن سروس شروع کردی‘ ڈاکٹر خواجہ فیاض
بہاول پور( بیورورپورٹ‘ڈسٹرکٹ رپورٹر )پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر خواجہ محمد فیاض نے کہا ہے کہ (بقیہ نمبر46صفحہ12پر)
بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور میں عوام الناس کی سہولت کے لئے ٹیلی فون پر چوبیس گھنٹے فری طبی مشورے کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلا اور اس کے انسانی جانوں وصحت پرمنڈلاتے خطرناک اثرات سے بچا کے لئے کسی بھی طبی /جراحی مشورے کے لئے ہسپتال آنے کی بجائے فون پر مہیا سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ فری میڈیکل ہیلپ لائن کے نمبرز پر ڈاکٹر حضرات دن رات 24گھنٹے کے لئے عوام الناس کو مشورہ دینے کے لئے موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق عوام الناس امراض سینہ(Pulmonology)کے حوالہ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لئے 0622-501165،ہڈی و جوڑ (Orthopedics)کے حوالہ سے 0622-501022، امراض دل (Cardiology)کے حوالہ سے 0622-882607، میڈیسن(Medicine) کے حوالہ سے 062-9250417، امراض بچگانہ (Pediatrics)کے حوالہ سے 062-9250346،سرجری (Surgery)کے حوالہ سے 062-9250428،پیتھالوجی(Pathology)کے حوالہ سے 062-9250435، زنانہ امراض(Gynecology)کے حوالہ سے 0622-501127 اور امراض گردہ (Kidney Center)کے حوالہ سے 0622-501238پر رابطہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ درج بالا نمبرز پر رابطہ نہ ہونے کی صورت میں بہاول وکٹوریہ ہسپتال ٹیلیفون ایکسچینج کے نمبروں 062-9250411، 062-9250412، 062-9250415، 062-9250418،062-9250420، 062-9250426، 062-9250427اور 062-9250354پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
ٹیلی میڈیسن