دیہاڑی داروں کی فہرستیں مرتب‘ جلد مالی معاونت شروع کرینگے‘ عامر ڈوگر

دیہاڑی داروں کی فہرستیں مرتب‘ جلد مالی معاونت شروع کرینگے‘ عامر ڈوگر

  



ملتان(نیوز رپورٹر) ایم این اے وچیف وہپ قومی اسمبلی ملک محمدعامر ڈوگر نے کہا ہے کہ کروناوائرس کے تدارک کے حوالے سے لاک ڈاون کی موجودہ صورتحال میں عوام الناس کو چاہیے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں تاکہ کرونا جیسے موذی وائرس سے بچا جاسکے(بقیہ نمبر53صفحہ12پر)

۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ کڑے وقت میں یومیہ اجرت والے دیہاڑی دار طبقے کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے اپنی فرمز میں کام کرنیوالے یومیہ اجرت والی لیبرز کو 14 دنوں کی ایڈوانس اجرت دیکر ریلیف کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے اس طرح میں کارخانوں،فیکٹریوں سمیت تاجروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے یومیہ اجرت والے لیبر کو یومیہ اجرت ایڈوانس دیکر ان کی پریشانیوں کا ازالہ کریں۔علاوہ ازیں حکومت کی جانب سے (300 فی کس لیبر) کی فراہمی اور دیہاڑی داروں کی مالی معاونت شروع ہوجائیگی اس طرح میں نے اپنے حلقے میں یونین کونسل کی سطح پر روزگار سے محروم دیہاڑی داروں کی لسٹیں مرتب کروالی ہیں ان کی معاونت کیلئے بھی کام کا آغاز کیا جارہا ہے ایسے میں شہر کے مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ اپنی ارد گررد کے گلی محلوں میں بسنے والے غریبوں خاص کر موجودہ حالات میں بے روزگاری کے شکار افرادکی مدد کیلئے آگے بڑھیں تاکہ لوگوں کی تکالیف کا مداوا ہوسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ آٹے کی فراہمی کے حوالے سے ملتان فوڈ اتھارٹی کو ہدایت جاری کردی ہے ضلعی انتظامیہ نے اس سلسلے میں شہر کے مختلف چوکوں پر باقاعدہ سیل پوائنٹس سے آٹا فراہمی کا آغاز بھی کردیا ہے ہم پوری طرح عوام کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔

عامر ڈوگر

مزید : ملتان صفحہ آخر