دیہاڑی دار اور مستحق افراد کی دہلیز پر راشن پہنچائیں گے‘ مخدوم مبین احمد

دیہاڑی دار اور مستحق افراد کی دہلیز پر راشن پہنچائیں گے‘ مخدوم مبین احمد

  



ترنڈہ محمدپناہ(نمائندہ خصوصی)ترنڈہ محمد پناہ۔شہری خود کو گھروں تک محدود کریں۔گلے ملنے ہاتھ ملانے سے پرہیز کریں۔بارش ژالہ باری سے فصلوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔ نقصان کا اندازہ لگانے کیلئے سروے جاری ہے۔دیہاڑی دار اور مستحق افراد کی دہلیز تک راشن پیکج پہنچائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی این اے 175 مخدوم سید مبین احمد نے (بقیہ نمبر54صفحہ12پر)

صحافیوں اور عمائدین علاقہ سے ملاقات میں کیا اس موقع پر معاون خاص ایم این اے مخدوم سید عبدالقادر کوارڈینیٹر ایم این اے میاں عامر محمود رئیس طاہر قاضی ظفر جام سعید میاں ابوبکر جام اصغر حسن محمود جمشید صمد سومرو و دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ کورونا کے پیش نظر ہمیں گھروں تک محدود رکھنا ہوگا غیر ضروری گھروں سے ہرگز نہ نکلیں ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں تاکہ کورونا وائرس سے پھیلاو کو روک سکیں انہوں نے کہا کراچی اور ایران سمیت دوسرے شہروں سے افراد کو اپنا ٹیسٹ لازمی کرانا چاہیے انہوں کہا کہ حالیہ طوفانی بارش اور ژالہ باری سے فصلوں کے نقصانات کا اندازہ لگانے کیلئے محکمہ مال کی ٹیمیں سروے کر رہی ہیں سروے مکمل ہونے پر کاشتکاروں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ دیہاڑی دار اور مستحق 200خاندانوں کیلئے ذاتی طور پر راشن پیکج ان کے گھروں تک پہنچانے کا بندوبست کیا ہے اور مزید خاندانوں کیلئے ذاتی حیثیت سے راشن پیکج کی فراہمی جاری رہے گی جب حکومتی امدادی پیکج بھی حلقہ کی مستحق عوام کو فراہم کیا جائے گا۔

مخدوم مبین

مزید : ملتان صفحہ آخر