نہم جماعت کے رہ جانیوالے امتحانات 2جون سے ہونے کاامکان

نہم جماعت کے رہ جانیوالے امتحانات 2جون سے ہونے کاامکان

  



ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب میں تعلیمی بوڈرز کے تحت نہم کلاس کے باقی 6 پیپرز 2 جون سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق یکم جون سے 13 اگست تک سکولز صبح 7 سے11 بجے تک اسمبلی اور بریک کے بغیرلگیں گے۔ 14 اگست کو یوم آزادی کے بعد سکولوں کی ٹائمنگ نارمل روٹین کے مطابق کر دی جا ئے گی۔ذرائع کے مطابق کرونا لاک ڈاؤن (بقیہ نمبر55صفحہ12پر)

کے بعد اپریل کے ماہ میں صرف ایک دن سکول کھول کر 10th کلاس سمیت تمام سٹوڈنٹس کو نئی کتابیں اور چھٹیوں کا کام دیا جائے گا۔ مزید برآں 9th اور 6th کلاس سمیت تمام کلاسز میں نئے داخلے بھی اسی دن ہوں گے۔ 12 جون کو 10th کے پریکٹیکل شروع ہونے کے چانسز ہیں۔انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 22 جون کو متوقع ہیں۔ نرسری سے ساتویں تک تمام کلا سز کے سٹوڈنٹس پاس کر دئیے گئے ہیں۔ اسی طرح فرسٹ ائر اور تھرڈ ائر کے ایڈمیشن میں ایک ماہ کی توسیع متوقع ہے۔

امکان

مزید : ملتان صفحہ آخر