وزیراعظم کا اعلان کردہ ریلیف پیکج ناکامی ہے‘ دوست محمد کھوسہ
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ ریلیف پیکیج ناکافی ہے لگتا ہے وزیراعظم کو کررونا وائرس کے متعلق درست صورتحال سے آگاہ نہیں کیا جا رہااگر ہم نے سنجیدگی کے ساتھ اس وباء کا مقابلہ نہ کیا تو ہمارا صحت عامہ کا نظام اس وائرس(بقیہ نمبر56صفحہ12پر)
کے نیچے ڈوب جائیگا اور ہم حالات کو سنبھال نہیں پائیں گے موجودہ حالات میں یہ پیغام ریاست کا نہیں ہو سکتا کہ اگر آپ امیر ہو تو اپنی صحت کا خیال رکھ سکتے ہو، لیکن اگر آپ کا تعلق غریب طبقے سے ہے، تو بیمار ہوکر مر بھی جاوَ تو ہم پر کوئی فرق نہیں پڑے گامنعقدہ آل پارٹیز پارلیمانی سربراہان کے اجلاس سے وزیر اعظم عمران خان کے نامناسب رویہ کی سخت مذمت کرتے ہیں،ہمیں ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی اقدامات اٹھانے ہوں گے موجودہ حالات میں ریاست کا پیغام یہ ہونا چاہیے کہ شہریوں کی صحت اور ان کی زندگیوں کی بلا امتیاز حفاظت اور معاشی معاملات کو سنبھالیں گے۔
خان کھوسہ